ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہائی کورٹ نے ڈی ایم ممبران اسمبلی کی معطلی پر روک لگانے سے انکارکیا 

ہائی کورٹ نے ڈی ایم ممبران اسمبلی کی معطلی پر روک لگانے سے انکارکیا 

Mon, 22 Aug 2016 19:53:01    S.O. News Service

چنئی، 22؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مدراس ہائی کورٹ نے ڈی ایم کے کوزورکا جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی کے79ممبران اسمبلی کی ریاستی اسمبلی سے معطلی پر روک لگانے سے آج انکار کر دیا۔چیف جسٹس جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے معطل ممبران اسمبلی کے جاری اسمبلی سیشن میں شامل ہونے کے سلسلے میں بھی حکام کو کوئی عبوری ہدایت نہیں دی ہے۔حالانکہ بنچ نے اسمبلی صدر پی دھن پال کو نوٹس جاری کیاہے لیکن جب ان کی طرف سے کسی نے نوٹس نہیں لیا تو بنچ نے ڈی ایم کے خزانچی اور ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ایم کے اسٹالن اور ممبر اسمبلی تیاگ راجن کے وکیل کو انہیں ذاتی نوٹس دینے کی منظوری دے دی۔حکومت اوراسمبلی کے سکریٹری کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے ، یہ نوٹس ان کی طرف سے ان کے وکیل نے قبول کیاہے گزشتہ17؍اگست کو ریاستی اسمبلی میں اس وقت کافی ہنگامہ ہوا تھا جب اسمبلی اسپیکر پی دھن پال نے ڈی ایم کے تمام ممبران اسمبلی کوایوان کی کارروائی میں مبینہ طور پر خلل ڈالنے کے لیے ایوان سے باہر کر دیا تھا اور ان کو ایک ہفتے کے لیے معطل بھی کردیاتھا۔شروع میں 80ممبران اسمبلی کو معطل کیا گیا تھا لیکن بعد میں ایک رکن اسمبلی کی معطلی واپس لے لی گئی تھی کیونکہ ہنگامے کے دوران وہ ایوان میں حاضرہی نہیں تھے ۔یہ ہنگامہ انا ڈی ایم کے کے ایک رکن اسمبلی کے ا سٹالن کے خلاف تبصرہ کے بعد شروع ہواتھا۔اپنے ممبران اسمبلی کی معطلی کے خلاف ڈی ایم نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور کہا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی کی ایک ساتھ معطلی غیر قانونی ہے۔


Share: